Live Updates

پاکستانی عوام وزیراعظم عمران خان کو حرم میں دیکھ کر پرجوش ہو گئی

لوگوں کی بڑی تعداد حرم میں وزیراعظم کی ویڈیوز بناتی رہی، "خان صاحب زندہ باد" کے نعرے بھی لگائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 ستمبر 2019 11:01

پاکستانی عوام وزیراعظم عمران خان کو حرم میں دیکھ کر پرجوش ہو گئی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں حاضری دی۔ ان کے لئے حجرہ روضہ رسول ؐ خصوصی طورپر کھولا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر پاکستانی عوام کی بڑی تعداد وزیراعطم عمران خان کو حرم میں اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش ہو گئی ۔

لوگ وزیراعظم عمران خان کی اپنے موبائل فون سے تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے،لوگوں نے "خان صاحب" زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔وزیراعظم عمران خان نے لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
وزیراعظم عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ  وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمرا ن خان کا جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی، عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ روانہ ہوگئے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات