اب کسی کھلاڑی کو بریانی نہیں ملے گی، وقار یونس

کبھی نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو قومی ٹیم سے دور رکھا جائے:باﺅلنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:32

اب کسی کھلاڑی کو بریانی نہیں ملے گی، وقار یونس
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر2019ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے کہا کہ میری اور مصباح کی بہت اچھی کیمسٹری رہی ہے مجھے کسی کے نیچے کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔باﺅلنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وقار یونس نے پہلی بارقذافی سٹیڈیم، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی ۔وقار یونس نے کہاکہ مصباح الحق کے ساتھ اچھی شراکت داری رہی، اب کسی کھلاڑی کو بریانی کھانے کو نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پہلے تو کیمپ پر بریفنگ دی پھر مصباح الحق کی سربراہی میں باﺅلنگ کوچ کے فرائض بھی احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔وقار یونس نے کھلاڑیوں کی غذا پر بھی خاص توجہ دینے پر زور دیا،بولے کوئی اب کھلاڑی بریانی نہیں کھا سکیں گے۔بالنگ کوچ نے عمر اکمل اور احمد شہزاد سے متعلق کارکردگی رپورٹ کو منفی پراپگنڈا قرار دیا اور کہا میں نے کبھی نہیں کہا کہ انہیں ٹیم سے دور رکھا جائے۔وقار یونس نے مسقبل قریب میں پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔