معروف صحافی کا پنجاب کی بااثر شخصیت کے بھائی کی رشوت لینے کی ویڈیو موجود ہونے کا دعویٰ

میرے پاس ایسے شخص کے بھائی کی رشوت لینے کی ویڈیو موجود ہے جس کی قسمیں وزیراعظم صاحب کھاتے ہیں۔ رانا عظیم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 ستمبر 2019 12:34

معروف صحافی کا پنجاب کی بااثر شخصیت کے بھائی کی رشوت لینے کی ویڈیو موجود ..
لاہور د (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) : معروف صحافی راناعظیم کا کہنا ہے کہ میرے پاس پنجاب کے بااثر شخص کے بھائی کے رشوت لینے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں.وہ ایک سرکاری دفتر میں جا رہے ہیں اور پانچ لوگ باہر کھڑے کیے ہیں۔اور جب وہ لفٹ میں جاتے ہیں تو وہاں کہتے ہیں کہ کام ہو گیا ہے،لفٹ میں ویڈیو کیمرہ بھی موجود ہوتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ انہیں کپڑوں کی جیب سے پچاس پچاس ہزار روپے نکال کے دے رہے ہیں۔

راناعظیم نے مزید کہا کہ یہ ایسے شخص کے بھائی کی فوٹیج ہے جس کی قسمیں وزیراعظم صاحب کھاتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی بھی خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ خبر موصول ہوئی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی سردار جعفربزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا لیٹر پیڈ استعمال کیا جس پر ایک گاڑی کا نمبر درج ہے۔

(جاری ہے)

لیٹر پیڈ پر تحریر کیا گیا کہ گاڑی کا مالک قریبی عزیز ہے۔ لیٹر پیڈ پر سردار جعفر بزدار کا نام واضح طور پر درج ہے۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے لیٹر پیڈ پر ان کے بھائی کے حوالے سے لکھی گئی تحریرجعلی نکلی تھی۔۔وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار جعفر خان بزدار کے نام سے کیے جانے والے دستخط بھی جعلی ہیں۔

جب کہ رواں ہفتے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حقیقی بھائی عمر دراز کو بطور رسالدار ترقی دینے کی کاروائی روکنے کا حکم جاری کیا تھا، فاضل عدالت میں ڈیرہ غازی خان کے رہائشی بشیر احمد چوہان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں گذشتہ 20 سال کے دوران ترقیاں نہیں ہوئی۔ مگر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بھائی عمر دراز کو ترقی دلانے کے لیے بی ایم پی میں رسالدار کی دو آسامیاں پیدا کیں۔

اور ان آسامیوں کی منظوری کسی قبیلے سے مشروط نہیں کی گئی۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قبیلہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعجاز جعفر جو وزیر اعلیٰ پنجاب اور نئی آسامی سے ممکنہ طور پر مستفید ہونے والے عمر بزدار کے حقیقی ماموں ہیں، نے لیٹر کے ذریعے رسالدار کی ایک سیٹ چمن قبیلہ ہزارہ اور دوسری لغاری تمن کے لیے مخصوص کر دیں۔ اور 17 ستمبر کو ڈی بی سی کی تاریخ مقرر کر دی۔اور تعلیمی قابلیت کی شرط کو نرم کیا گیا،