تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:19

تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈبلیو ٹی اے تاشقند اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 21 واں ایڈیشن پرسوں پیر سے ازبکستان میں شروع ہوگا جس میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز میں روس کی مارگریٹا گیسپیرین جبکہ ڈبلز مقابلوں میں اولگا ڈینیلووچ اور تمارا زیڈنیسک اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کیلئے اڑھائی لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ایونٹ کے فائنل مقابلی28 ستمبرکو کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :