ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچائومہم کاآغازکردیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:19

ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی سے بچائومہم کاآغازکردیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رستم فواد خٹک کی خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کے پیش نظر آگاہی مہم کاآغازکردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اے اے سی رستم مردان فوادخٹک نے دکانداروں کوہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دکانوں کے سامنے ٹھب اورٹائروں میں پانی نہ چھوڑے کیونکہ ڈینگی مچھرکھڑے پانی میں انڈے دیتے ہیں جس سے ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہوتاہے ۔انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رات کے اوقات میں ڈینگی مچھروں سے بچنے کیلئے مچھردانی کااستعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :