نوازشریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا ‘ سلیم ر ضا

اپوز یشن رہنما ئو ں کیلئے نیب کو انتقام کیلئے استعمال کرنے والے اپنے مستقبل کی فکر کر یں‘ رہنما( ن) لیگ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا۔ ملک سے سرمایہ اور سرمایہ دار بھی بھاگ رہاہے کیونکہ انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجاتاہے۔ اپوز یشن رہنما ئو ں کیلئے نیب کو انتقام کیلئے استعمال کرنے والے اپنے مستقبل کی فکر کر یں ۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے احتجاجی کیمپ میں پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کشمیر پر حکومتی نااہلی کو بے نقاب کرتی رہے گی۔ اپوزیشن پر گند اچھالنے کی بجائے حکومت اپنے گریبان میں جھانکے ۔کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا اور حقوق کی تنظیمیں خود متحرک ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ایک سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،سلیکٹڈ کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا۔

انہو ں نے کہاکہ تیرہ ماہ سے ملک کی معاشی حالات ابتری کاشکار ہیں آئی ایم ایف اور ولڈ بنک نے کہہ دیا ہے کہ اگلے سال اور مشکل ہوں گے حکومت انتقامی کاروائیو ںاور ضد چھوڑ کر ملک کی معیشت کو بہتر کریں رونا دھونا مسائل کاحل نہیں۔ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ساری اپوز یشن کو بھی جیل میں بند کر دے تو بھی وہ اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی۔