پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 27 ستمبر کو ہوں گے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:59

پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 27 ستمبر کو ہوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے پنجاب آرچری ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 27 ستمبر کو لاہور میں ہوںگے۔

(جاری ہے)

پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایاکہ پاکستان آرچری فیڈریشن نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ٹرائلز کے لئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کے ممبران میں ذوالفقار علی شاہ، میجر (ر) سعید سرور اور بابر تیمور شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم نیشنل گیمز میں شرکت کرے گی اور یہ گیمز 26 اکتوبر سے 2 نومبر پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔

ان گیمز میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔