آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے خورشید شاہ کو یکم اکتوبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:57
(جاری ہے)
جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سکھرمسائل سے توجہ ہٹانے کےلیےخورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا، 2014ء میں بھی نیب نے انہی الزامات کے تحت انکوائری کی تھی، ہائی کورٹ کے حکم پر 2014ء میں نیب نے ہی کیس ختم کیا تھا۔
جج نے نیب سے خورشیدشاہ کی گرفتاری سےمتعلق دستاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری اورالزامات کے حوالے سے دستاویزات جمع نہیں کروائے۔ جس پر وکیل نیب نے کہا کہ دستاویزات ساتھ نہیں لائے ، دفتر میں موجود ہیں جس پر جج نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں، نیب گرفتاری سے متعلق تمام دستاویزات پیش کرے، بغیر دستاویزات 15 دن کاریمانڈ نہیں دے سکتا۔ بعد ازاں نیب ٹیم خورشید شاہ سے متعلق شواہد لے کراحتساب عدالت پہنچی تو جج امیرعلی مہیسر کے چیمبرمیں خورشید شاہ کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی ۔ نیب ٹیم نےعدالت میں خورشیدشاہ کے بنگلے کے حوالے سے بھی شواہد پیش کئے۔ جس کے بعد سکھر کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا اور نیب حکام کو خورشی دشاہ کو یکم اکتوبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر بڑی تعداد میں جیالے عدالت کے باہر موجود تھے۔ اس موقع پرشدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.