Live Updates

وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ‘ جمشید اقبال چیمہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 14:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا اور کشمیریوں کیلئے پاکستان کے مضبوط موقف کی گونج پوری دنیا میں سنی جائے گی ،حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور وہ دن دور نہیں جب ان کی زندگیوں میں بھی خوشحالی آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے اقتدار میں ہوں تو قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں اور جب احتساب او ر انصاف کے اداروں کی پکڑ میں آ جائیں تو اپنے بچائو کیلئے ہاتھ پائوں مارتے ہیں۔

(جاری ہے)

در حقیقت یہ حکومت پر نہیں بلکہ قومی اداروں پر دبائو بڑھانے کیلئے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کا ہر نیا طریقہ کرپشن کی تاحیات پارٹنر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں ایجاد ہوالیکن آج کرپشن کا کاروبار کرنے والے شدید بحران سے دوچار ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نام نہاد خام اعلیٰ نے پنجاب میں مسلسل دس سال حکومت کی لیکن آج صحت اور تعلیم کی صورتحال سب کے سامنے ہے ، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن اپنی انا کی تسکین کیلئے اربوں روپے کے غیر ملکی قرضے سے اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ۔ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر کے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بعد اس طرح کے منصوبوں کی جانب گامزن ہو گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات