Live Updates

نواز شریف محسن پاکستان ہیں

نواز شریف نے کبھی کابینہ کی میٹنگز میں بھی پانچ وقت نماز قضا نہیں کی۔ برجیس طاہر نے نواز شریف کی تعریفوں کے پُل باندھ دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ ستمبر 15:31

نواز شریف محسن پاکستان ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما برجیس طاہر نے طلبا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو محسن پاکستان قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک نواز شریف کا تعلق ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ محسن پاکستان ہیں۔ جس نواز شریف کو میں جانتا ہوں ، وہ وہ نواز شریف ہیں جنہوں نے کابینہ میٹنگز میں بھی پانچ وقت کی نماز قضا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے دوروں کے موقع پر بھی کڑی دھوپ میں بھی میاں نواز شریف کو روزہ چھوڑتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میں نے اِن کی امامت میں بھی نماز پڑھی ہے جس میں اُن کو امامت کے دوران جس قرأت سے پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اُس کا موازنہ بڑے بڑے قارئین سے بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

میں یہ تو نہیں کہتا کہ اُن کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

کیونکہ قرآن پاک ہمارے لیے ایک ایسی الہامی کتاب ہے جس کے لیے ہم کسی کے بارے میں کسی بھی حوالے سے ''موازنہ'' کا لفظ استعمال نہیں کر سکتے۔ برجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان کے اندر اگر آج بھی دیکھیں تو پاکستان کے اندر 1947ء سے لے کر 1990ء تک کا وقت اکٹھا کر لیں۔ 1990ء کے بعد نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم بنے۔ نواز شریف کے دور کو سامنے رکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ اتنا کام پاکستان کے تمام ادوار میں نہیں ہوا جتنا صرف میاں محمد نواز شریف کے زمانے میں ہوا۔

اگر آج پاکستان کے گھر گھر میں بجلی ہے تو یہ بجلی وہ ہے جو پاکستان کے تقریباً 68 سالوں میں تقریباً 17 ہزار میگا واٹ بجلی بنی اور نواز شریف کے چار سالوں میں 12 ہزار میگا واٹ بجلی بنی تھی۔ انہوں نے اپنے قائد نواز شریف سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات