جامعہ گجرات میں پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:45

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ سکالروں کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگریاں تفویض کر دی گئیں۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ گجرات کے جاری کردہ اعلامیوں کے مطابق سنٹر برائے میڈیا و کمیونیکشن سٹڈیز کے سکالر عمیر ندیم اور شعبہ ٴ نفسیات کی سکالرراضیہ انجم کو ان کے متعلقہ شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے پر ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔

عمیر ندیم کے تحقیقی مقالہ کی نگرانی کا فریضہ چیئر پرسن CMCSڈاکٹر زاہد یوسف نے سرانجام دیا جبکہ راضیہ انجم نے اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سائیکالوجی ڈاکٹر ذکیہ بانو کی زیرنگرانی اپنے تحقیقی مقالہ کو مکمل کیا تمام امیدواران کوHECپاکستان کے مقرر کردہ معیار و قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے سکالروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ گجرات معیار تعلیم کو بہتری و خوبی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی خواہاں ہے۔

نوجوان طلبہ میںاعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اقدار کا فروغ روشن پاکستان کا ضامن ہے۔ پاکستانی طلبہ اعلیٰ درجہ کی ذہنی صلاحیتوں سے بہرہ ور ہیں۔ مناسب راہنمائی و مشاورت نوجوان طلبہ کے جذبہ ٴ تعمیر کو مہمیز کرتے ہوئے ایک عظیم و توانا پاکستان کے خواب کو شرمندہ ٴ تعبیر کرنے میں معاون ہو گی۔ن

متعلقہ عنوان :