لالہ موسیٰ ،طلبہ و طالبات کو کاروبار شروع کرنے کی اسکیم بارے تقریب ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چیک تقسیم کئے،

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:45

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب کیطرف سے مختلف فنی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل 50طلبہ و طالبات کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے فی کس پچاس پچاس ہزار روپے امداد فراہم کر دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے مجموعی طور پر 25لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے، اے سی ایچ آر وقار حسین خاں، ڈسٹرکٹ زکواة آفیسر امجد جاوید، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فیض احمد، نثار الدین ساجد راٹھور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ جن طلبہ و طالبات کو کاروبار کیلئے امداد دی گئی ہے انہوںنے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے 8ماہ سی1سال تک موٹر مکینک، الیکٹریکل، بیوٹیشن، فیشن ڈئیزاننگ سمیت مختلف کورسز میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ کاروبار کیلئے مالی امداد حاصل کرنیوالوں میں مجموعی طور پر 44خواتین اور 6مرد شامل ہیں ، خواتین کو کاروبار کیلئے وسائل فراہم کرنے کا مقصد انہیں ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب ضلع بھر میں فنی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو سکالر شپس بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوان اندورن ملک اور بیرون ممالک جاکر بہتر روزگار کما سکیں۔ن