Live Updates

نواز شریف بے گناہ ہیں بہت جلد عدالتوں سے سرخرو ہوں گے،شبیرانصاری

تحریک انصاف کے لوگ مریم نواز کی عوام میں مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، نائب صدر مسلم لیگ(ن) سندھ

ہفتہ ستمبر 15:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری نے کہاہے کہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ پارٹی کو لیکر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، مریم نواز ایک مہذب خاندان کی مہذب اور تعلیم یافتہ بیٹی ہیں ،مستقبل میں مریم نواز کو پاکستان کی وزیراعظم دیکھ رہا ہوں ، مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والوں کے لئے عدالت کا فیصلہ منہ پر تمانچے کے مترادف ہے، تحریک انصاف کے لوگ مریم نواز کی عوام میں مقبولیت اور پذیرائی سے خوفزدہ ہیں اور اس ہی خوف کی وجہ سے وہ لوگ ایسی گھنائونی اور گھٹیا سازشوں میں مصروف ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حق اور سچ کے خلاف کسی نے محاذ آرئی کی ہے اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مریم نواز ایک سچے لیڈ ر کی سچی بیٹی اور عوامی دکھ درد کو محسو س کرنے والی لیڈر ہیں ، ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے کراچی میں مسلم لیگ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں کیا ، شبیر حسن انصاری نے کہا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ میاں نواز شریف بے گناہ ہیں بہت جلد عدالتوں سے سرخرو ہوں گے اور جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو ایک بار پھر سے مایوسی کا سامنا کرے پڑیگا، ملک اس وقت نہایت نازک دور سے گزرہا ہے ، ملکی سیاست میں دانشمندانہ فیصلے وقت کی اہم ضرورت ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے معاملے پر بھی یوٹرن لینے والی ہے، تحریک انصاف نے اپنے ایک سالہ دور میں صرف یوٹرن ہی لئے ہیں اور تحریک انصاف کی کابینہ میں شامل فصلی بٹیرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ یوٹرن جماعت ہے جو اپنے مفاد کی خاطر کہیں بھی اور کسی بھی وقت یوٹرن لے سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکی پوری کابینہ کو اپنی غلط بیانیوں کی پوری قوم سے معافی مانگنی ہوگی، بہتان تراشی اور گالم گلوچ والی سیاست تحریک انصاف کے لوگوں کی فطرت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی مفاد اور ملکی ترقی کے لئے سیاست کی، ن لیگ کا منشور عوامی فلاح اور ملکی ترقی ہے، ن لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جس کی قیادت سمیت تمام دیگر لیڈروں میں ملکی امور کو احس طریقے سے چلانے کی صلاحیت موجود ہے ۔

وزیراعظم کااقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق تازہ ترین معلومات