ضلع وہاڑی میں عوامی فلاح کی سکیموں پر 40کروڑ55لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس سے خطاب

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 21 ستمبر 2019 16:38

ضلع وہاڑی میں عوامی فلاح کی سکیموں پر 40کروڑ55لاکھ روپے خرچ کئے جائیں ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،21 ستمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) صوبائی وزیر ٹراسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبوداور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ضلع وہاڑی میں عوامی فلاح کی سکیموں پر 40 کروڑ 55 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جس سے واٹر فلٹریشن پلانٹس، واٹر سپلائی کی سکیمیں اورسیوریج کی بحالی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کشنر آ فس میں میونسپل سروسز کے حواے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،ایم این اے طاہر اقبال چوہدری،ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل،ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ،ایم پی اے علی رضا خان خاکوانی،زاہد اقبال چوہدری،عالمگیر خان کھچی،سجاد خان کھچی،اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اے سی وہاڑی احمد نوید،اے سی بوریوالہ رانا اوورنگ زیب،اے سی میلسی راشد نعمت،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،سی او ضلع کونسل حاجی اظہر،سی او بلدیہ وہاڑی حافظ خالد ارشاد،سی او بلدیہ بوریوالہ راو محمد علی،سی او بلدیہ میلسی راو نعیم خالد سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹراسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزید کہا کہ شہری اور دیہی تمام علاقوں میں عوام کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں تاکہ لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کیا جائے اور خاص طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اسی طرح سیوریج کی ایسی سکیمیں جو کسی وجوہات کی بناپر عارضی طور پر تعطل کا شکار ہیں انکو بھی بحال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو کہ صاف پانی انسان کو بہت سی بیاریوں سے بچاتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ 40کروڑ55لاکھ کے فنڈز سے ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹیز،اور یونین کونسلز کی میونسپل سروسز جو تعطل کا شکار ہیں کو جلد بحال کیا جائے گا تاکہ لوگ ان سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔