Live Updates

کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع

ہفتہ ستمبر 17:13

کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) لاہور کی سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے پولیس سے تفتیش کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے عبوری درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائیرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے،ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ میں لگائی گئیں دفعات قابل ضمانت ہیں،ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیا جائے،عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 12اکتوبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر سے کیس کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ یاد رہے کہ مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر)صفدرپولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے پر ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں کار سرکار میں مد ا خلت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
نواز شریف ہسپتال منتقل سے متعلق تازہ ترین معلومات