تربیتی کورسز کا مقصد فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانا ہے ،جج بن کر فرائض میں غفلت برتنے والا بڑا بدقسمت انسان ہے‘ چیف جسٹس ہائیکورٹ

انصاف کی فوری فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں،سول و فوجداری ماڈل کورٹس کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے‘ جسٹس شمیم احمد خان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے کہا ہے کہ تربیتی کورسز کا مقصد فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانا ہے ،جج بن کر فرائض میں غفلت برتنے والا بڑا بدقسمت انسان ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میںتربیت مکمل کرنے والے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ،ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں،سول و فوجداری ماڈل کورٹس کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ جج بننا بہت بڑا اعزاز ہے جو اللہ تعالی کی جانب سے عطا کردہ ہے، جج بن کرغفلت کرنے والا بڑا بدقسمت انسان ہے،کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی،ہرمعاملے میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے ججز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔