انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کاحکم دے دیا

آپ کراچی کے میئرہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں،اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں،عدالت کا حکم

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:39

انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کاحکم دے دیا ۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئرہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں، آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔عدالت کے حکم پر وسیم اختر نے پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میئر کراچی نے اپنے دورہ دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔میئر کراچی نے ان ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے ان سے تجاویز بھی طلب کی تھیں۔