Live Updates

عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،خرم شیر زمان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:40

عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے عالمی یوم امن پرپاکستان میں قیام امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے ہزاروں فوجی جوانوان نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے۔ہم عالمی یوم امن پر اپنے شہیدوں کی قربانیاں نہیں بھولے ہیں۔

آج پاکستان میں دیرپا امن شہیدوں کے لہو کے نظرانوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پاکستان کئی سال نفرت اور انتہا پسندی کی آگ میں جلتا رہا۔ اس نفرت نے کئی ماوں کی گودیں اجاڑی اور کئی عورتوں کے سہاگ اجڑے۔آج ہمیں اپنے ملک میں قائم اس امن کی قدر کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزہب اسلام سمیت تمام مزاہب امن و محبت کا پرچار کرتے ہے۔

نفرت،بغض،کینہ اور انتہا پسندی سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔دنیا میں سکون محض امن و محبت کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین اس وقت امن کے متلاشی ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کو ختم کرے۔ عالمی طاقتوں سمیت تمام انسان امن و محبت کا پرچار کریں۔ تمام پاکستانیوں کو آج عہد کرنا چاہیے کہ وہ بغیر تفریق مزہب،زبان و قوم امن و محبت کے ساتھ رہیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات