Live Updates

شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز

" ہیپی برتھ ڈے مائی لو"۔ شیخ رشید نے صحافیوں کے بھی قہقہے لگوا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:38

شیخ رشید کا بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا دلچسپ انداز
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لفظی گولہ باری اکثر جاری رہتی ہے.دونوں ایک دوسرے پر اکثر تنقید بھی کرتے رہتے ہیں۔تاہم اب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اپنی پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے مائی لو۔شیخ رشید کے بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے انداز نے صحافیوں کے قہقہے لگوا دئیے۔
۔شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ کہ پیپلزپارٹی مذہب کارڈ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں اور نہ (ن) لیگ کسی مذہبی کارڈ کے استعمال میں شامل ہوگی، مولانا فضل الرحمان گرم جگہ پر پائوں نہ رکھیں، نواز شریف ضد کر کے معاملات خراب کر دیتے ہیں، اب شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے وہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش میںہیں، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں،معاملات طے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کے آدمی پیسے دے رہے ہیں،سی پیک بند نہیںہوا اور اس طرح کی باتیںہماری حکومت کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا ہے ، عمران خان کے دورمیں ایم ایل ون مکمل ہوگا ،وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر نو یا دس اکتوبر کو چین جائیں گے،ننکانہ صاحب کو 15نومبر سے اپ گریڈ کریںگے اب ریلوے کی فریٹ ہولڈنگ اور لینڈ ٹارگٹ ہے، فریٹ سیکٹر میں 15 ٹرینیں چلائوں گا۔

(جاری ہے)

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہکشمیر کا مسئلہ 52 سال بعد سلامتی کونسل میں وزیر اعظم عمران خان لے کر گئے‘ کشمیر پر سودے بازی کرنیوالے زہریلا پراپیگنڈا کر رہے ہیں‘
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات