گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ ویو کیمپس لگائے جائیں۔آئی جی سندھ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 17:46

گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس/ ویو کیمپس ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے پیش نظر ضلعی سطح پرہیٹ اسٹروکس ویو کیمپس لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہیٹ ویوکیمپس میں ٹھنڈا پانی، مشروبات ودیگرممکنہ اقدامات کویقینی بنایا جائے، ہیٹ ویوسے بچائو کے لئے آگاہی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پیز ٹریفک کو ہدایت کی کہ رینج، ڈسٹرکٹس، زونزکی سطح پرہیٹ ویوکیمپس لگانے کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کوممکنہ ہیٹ ویوسے بچانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے عمل کو ممکن بنایا جائے۔