Live Updates

آزادکشمیر کا ہر بچہ ،جوان ،بوڑھا اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کو بے تاب ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

کشمیریوں کو سیز فائر توڑنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی،پاک فوج کے ساتھ مل بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں، 27ستمبرکو بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری تاریخی احتجاج کر یں ، کشمیریوں کا خون سستا نہیں،عالمی برادری نوٹس لے،راجہ محمد فاروق حیدر کا چکوٹھی کے مقام پر لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے اجتماع سے خطاب

ہفتہ ستمبر 18:11

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا ہر بچہ جوان بوڑھا اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کو بے تاب ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ذلت و رسوائی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔۔مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی تکلیف میں ہیں ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ہمارے بھائی کرب میں ہیں ہم کیسے سکون کی نیند سو سکتے ہیں ہمارا ایک ہی نعرہ ہے راے شماری جو باتیں اسلام آباد کنونشن سنٹر میں کہیں مرتے دم تک ان پر قائم رہونگا سول سوسائٹی تاجران دیگر سیاسی جماعتوں کا حمایت پر شکرگزار ہوں۔کشمیریوں کو سیز فائر توڑنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ بھارتی فوج چاہتی ہے کہ ایل او سی سے لوگ نقل مکانی کریںلیکن کنٹرول لائن سے کوئی شخص نقل مکانی نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارت کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔پاک فوج کے ساتھ مل بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ آزادکشمیر کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کا خون سستا نہیں،عالمی برادری نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے غیور عوام کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔وہ یہاں چکوٹھی کے مقام پر لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا وزیر اعظم نے کہا کہ آپ اس ہر اول دستہ میں ہوں گے جو مظلوموں کی مدد کریگا اللہ کے فرشتے آپ کی مد د کے لیے موجود ہوں گے۔ اللہ کی تائید آپ ساتھ ہوگی۔ جو لوگ انسانیت کے او پر یقین رکھتے ہیں اللہ کی تائید ا ن کے ساتھ ہوتی ہے۔ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے۔پریشان نہ ہوں ہمیں اپنی فوج پرپورا یقین اور اعتماد ہے کہ اللہ نے انہیں پوری صلاحیت بخشی ہے وہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔

یہ ہندوستان کی فوج کی طرح نہیں ہے۔ یہ مسلمانوں کی فوج ہے، اللہ کی فوج ہے، اسلام کی فوج ہے۔ یہ آپ کی ہمدرد ہے۔یہ ہماری پشت پر ہے۔ انشاء اللہ ان سے مل کر ہم دشمنوں سے لڑیں گے۔ کشمیر میں چنار کی آگ بڑی گرم ہو تی ہے لیکن جلد ی ٹھنڈی بھی ہو جاتی ہے۔ ہم اس آتش چنار کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیں گے۔ میں بیرون ملک اپنے ان پاکستانی اور کشمیری بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے جلسے جلوسوں میں بھرپور شرکت کی۔

27ستمبرکو بھی بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری تاریخی احتجاج کر یں گے۔ میں علماء کرام کا بھی شکر گزار ہوں۔ انتظامیہ اپنے اپ کو امن کے زمانے کا نہ سمجھیں۔ دشمن بڑا عیار اور مکار ہے آپ کو 24گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لیے حاضر رہنا پڑے گا۔ میرا خون، میرا آخری سانس حاضر ہے۔میں مسلم لیگ ن، وزیر اعظم پاکستان، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، جماعت اسلامی، وفاقی وزراء،قبائلی عمائدین اور تمام ان لوگوں کا شکر گراز ہوں جنہوں نے یہاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس کیے۔مشکل کی اس گھڑی میں میڈیا کا سب سے زیادہ شکر گزار ہوں کہ کشمیر کے حوالہ سے بھرپور کوریج کی۔وزیراعظم کے دورے کے موقع پر مرزا آصف انصر منظور فرید خان قاضی شمیم متحرک رہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات