Live Updates

مقبوضہ کشمیر ، جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کا غلام نبی گنڈنہ مرحوم کو خراج عقیدت

ہفتہ ستمبر 18:11

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ نے معروف عالم دین اور جماعت اسلامی کے رہنما غلا م نبی گنڈنہ مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جموں خطے کے علاقے کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے غلام نبی گنڈنہ پندرہ ستمبر بروز اتوار انتقال کر گئے ۔ ا ن کی عمر 89برس تھی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ غلا م نبی گنڈنہ نے اپنی زندگی اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔

انہوںنے کہا کہ 1990کی دہائی کے ابتدائی برسوں کے دوران بھارتی ایجنسیاں غلا م نبی گنڈنہ کو بدترین جسمانی اور ذہنی تشدد کانشانہ بناتی رہیں۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحو م کی نماز جنازہ کے روز کشتوار میں کرفیو کی شدید مذمت کی جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ انکی نماز جنازہ میں شریک نہ ہو سکے۔ میر شاہد سلیم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ 48روز سے محاصرے میں ہے جسکی وجہ سے کشمیری بے انتہا مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے بھارتی سول سوسائٹی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو درپیش تکالیف سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات