جماعت اسلامی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے، سراج الحق

کشمیر کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 18:57

جماعت اسلامی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے، سراج ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے۔بنوں میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوںنے کہاکہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کیونکہ کمشیر پاکستان کی نظریاتی شہ رگ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، 45 دن ہوگئے ہیں کہ کرفیو کا سلسلہ جاری ہے مگر نہ اسلامی دنیا اور نہ ہی مغربی دنیا کی طرف سے کرفیو کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔

سراج الحق کے مطابق دنیا خود کہتی ہے کہ کشمیر اجتماعی بڑی قبر ہے، ہماری جماعت بار بار کہتی ہے کہ کشمیر کے لیے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی کو ٹرمپ کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے لیکن حکومت پاکستان بھی اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔