محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:14

سدھار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے سوموار سے تمام سرکاری سکول نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے اور چھٹی بھی نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہو گی سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد سے جاری شیڈول کے مطابق بوائز سکول ساڑھے سات کی بجائے آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بج کر پنتالیس منٹ پر ہو گی گرلز سکول سوا سات کی بجائے سات بج کرپنتالیس منٹ پر لگیں گے اور چھٹی ڈیڑھ بجے ہو گی جمعہ کے روز طلباء کو گیارہ بج کر پینتیس منٹ جبکہ طالبات کو گیارہ بج کر بیس منٹ پر چھٹی ہو گی ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کا ٹائم ٹیبل صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہو گی اور سیکنڈ شفٹ میں سکول ٹائم ایک بجے سے پانچ بجے تک کلاسز ہو گی جبکہ جمعہ کے دن پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے ساڑھے گیارہ بجے تک ہو گی اور سیکنڈ شفٹ اڑھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :