عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے آغاز مسئلہ کشمیر کے حل سے کرے، بلاول بھٹو زرداری

کل آنے والی نسلوں کو پائیدار امن دینے کی خاطر آج ہمیں اسکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا،اپنے محلے، گلی کوچوں میں رواداری اور بین المذاہب و بین السانی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا،ملکی سطح پر جمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا، امن کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:31

عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے آغاز مسئلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارفی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے آغاز مسئلہ کشمیر کے حل سے کرے، کل آنے والی نسلوں کو پائیدار امن دینے کی خاطر آج ہمیں اسکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا،اپنے محلے، گلی کوچوں میں رواداری اور بین المذاہب و بین السانی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا،ملکی سطح پر جمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا۔

امن کے عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو ز رداری نے کہاکہ دنیا انسان ذات کیلئے قدرت کی گود ہے، ہم اسے میدان جنگ و جدل بنانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم دنیا میں امن و آشتی کی علمبردار ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کل آنے والی نسلوں کو پائیدار امن دینے کی خاطر آج ہمیں اسکولوں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دنیا کو سب کے لیئے ایک جیسا مسکن بنانے کی خاطر ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے گھروں میں بچوں کو صبر اور دوسروں کا احترام کرنا سکھانا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپنے محلے، گلی کوچوں میں رواداری اور بین المذاہب و بین السانی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملکی سطح پر جمہوریت کو تقویت اور سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ پر انحصار کو بڑھانا اور بقائے باہمی کو فروغ دینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بھی عالمی امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے کے آگے رکاوٹ ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادی اب مسئلہ کشمیر کو پیٹھ دے کر کھڑا ہونے کی متحمل نہیں ہوسکتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی برادری دنیا میں پائیدار امن کے خواب کو حقیقت بنانے آغاز مسئلہ کشمیر کے حل سے کرے۔