Live Updates

کشمیر میں جسموں کو کاٹا جاتا ہے ،مشال ملک

ہمارے پاس نیوکلیئر بوم کشمیر کی وجہ سے ہے، پاکستانیو!پارٹی بازی سے نکلو،سیاست سے نکلو کشمیر کے ساتھ چلیں،اہلیہ یاسین ملک

ہفتہ ستمبر 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ کشمیر میں جسموں کو کاٹا جاتا ہے ،ہمارے پاس نیوکلیئر بوم کشمیر کی وجہ سے ہے، پاکستانیو!پارٹی بازی سے نکلو،سیاست سے نکلو کشمیر کے ساتھ چلیں ۔ ہفتہ کو کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ امن کا دن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں لاشوں کا کاروبار چل رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی آرمی کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ دوسرا مہینہ آگیا ہے اور کشمیری کرفیوں میں ہے۔ انہوکںنے کہاکہ اتنا بڑا کربلا چل رہا ہے،میں پاکستانیوں سے کہونگی کہ کیسا لگے گا جب آپ کرفیوں میں ہو۔ انہوںنے کہاکہ دنیا سے آپ کا رابطہ ختم ہو جائے گا تو کیسا لگے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کشمیر میں جسموں کو کاٹا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ان کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کے اندر سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کو اس کربلا سے نکالنے کے لئے آپ سب نے کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آپ لوگوں نے ان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 70 سال ہوگئے اور ان کو آزادی نہیں ملی۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس نیوکلئیر بوم کشمیر کی وجہ سے ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ لوگوں نے کشمیریوں کا ساتھ دیا تو آپ نے اس مٹی کا قرض ادا کر دیا۔ کشمیر کے سربراہان سب جیل میں بند ہیں ۔ یاسین ملک ہو یا کوئی بھی سربراہ سب جیلوں اور گھروں میں بند ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے سب کے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں کشمیر کے لئے مہم چلائے۔ کشمیری عوام بہادری سے کفن باندھے ہندوستان فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مودی ہٹلر سے بھی آگے نکل گیا ہے، اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات