چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ کا جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دس رکنی فل کورٹ 24 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا

ہفتہ ستمبر 19:31

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل کی جانب سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس کے مطابق جنرل ایڈجرنمنٹ لارجر بینچ کے کیسز پر لاگو نہیں ہوگا ۔ یاد رہے کہ وکیل منیر اے ملک نے 19 ستمبر کو بیماری کے باعث دو ہفتے کا التوا مانگا تھا،سپریم کورٹ کا جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دس رکنی فل کورٹ 24 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔