Live Updates

اسلام آباد میں پیرا کے رولز کسی کام کے نہیں ، سپریم کورٹ نوٹس لے ، کیپیٹل سکولز پیرینٹس ایسو سی ایشن

پیرا اختیارات کے بغیر ادارہ ہے ،نجی سکولوں کی فیسیں بہت زیاد ہ ہیں اور سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، ڈاکٹر عظمیٰ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) کیپیٹل سکولز پیرینٹس ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیرا کے رولز کسی کام کے نہیں ، پیرا اختیارات کے بغیر ادارہ ہے ،نجی سکولوں کی فیسیں بہت زیاد ہ ہیں اور سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں ،سپریم کورٹ پیرا کے رولز پر نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار کیپیٹل سکولز پیرینٹس ایسو سی ایشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر عظمیٰ و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں پیرا کے رولز کسی کام کے نہیں۔ پیرا ایک اختیارات کے بغیر کا ادارہ ہے،جب بھی رولز بنانے کے لئے کام شروع ہوتا ہے چیئرمین کو ہٹا دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ نجی سکولوں کی فیسیں بہت زیادہ ہیں لیکن تہولتیں بالکل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نجی سکولوں میں اساتذہ بھی کوالیفائیڈ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سکول والے والد اساتزہ سینڈیکیٹ بنانے نہیں دیتے۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ پیرا کے رولز پر نوٹس لے اور اسلام آباد ھائی کورٹ میں خصوصی بینچ بنایا جائے۔انہوںنے کہاکہ سرکاری سکولوں میں حالات اتنے خراب ہیں کہ بچوں کو وہاں کیسے بھیجیں۔انہوںنے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن نہ ہونے کی وجہ سے نجی سکول میں داخل کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت تعلیمی اصلاحات لائے،عمران خان کو ووٹ اس لئے دیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ وزیر تعلیم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو کرنے نہیں دیا جارہا۔ڈاکٹر عظمیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ اس معاملے کا نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ میں یہ معاملہ التوا کا شکار ہے،ایجوکیشن سیکٹر کو ہر حکومت نظر انداز کرتی ہے،گورنمنٹ سکول کے حالات اتنے خراب ہیں کہ ہر وقت ہڑتالیں چل رہی ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچوں کو کوالٹی آف ایجوکیشن دی جائے۔

انہوکںنے کہاکہ بد قسمتی سے سرکاری سکولوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں،پرائیویٹ سکول ایک مافیہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر وزراء کو رکریں۔ انہوںنے کہاکہ وزراء کا ایجوکیشن سسٹم میں ذاتی مفاد نہیں ہونا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات