نوشہروفیروز ، نوشہروفیروز میں ڈاکٹر نمرتا کی یاد میں شمع روشن کی گئیں

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:38

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں ڈاکٹر نمرتا کماری کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف نوشہروفیروز کے حساس دل شہریوں، ہاسٹلوں میں رھ کر تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے والدین، طلبہ اور مختلف مکتبِ فکر کے افراد نے اپنے ہاتھوں میں شمع روشن کر کے نمرتا کماری کی تصویر پر پھول نچھاور کئے اور فلک شگاف نعروں کی گونج میں اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر نامور مصور اور کالم نگار سید علی احمد شاہ، ڈاکٹر شہزاد وگن، ڈاکٹرکاشف مصطفی میمن، تاجر گرمکہداس، سماجی کارکن سجاد احمد میمن شاعر و ادیب امانت وسطڑو، و دیگر نے کہاکہ ڈاکٹر نمرتا کماری سندھ کی بیٹی ہے ہمیں بہی اتنا ہی صدما پنہچا ہے جتنا اسکے والدین محسوس کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں مذھبی اور لسانی فسادات کروانے والی قوتوں کو ہم بتانا چاہتے ہیں کے ہم سب ساتھ ہیں اور ہمیں ساتھ جینا مرناہے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی اس نگری کے مکین پیار محبت اور امن کے سفیر ہیں ہم سب ذات، مذھب، رنگ اور نسل کی محدود سوچ سے نکل کر انسانیت سے پیار پہ یقین رکھتے ہیں۔

مقررین نے موجودہ حکمرانوں سے اس طرح کے واقعات کی ھمیشہ روکتھام کے لئے تعلیمی اداروں میں جامع حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :