جدید دور کی ضروریات کے پیش نظر ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کر نا ہوگا، افتخارعلی سہو

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:45

ملتان ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کمشنر ملتان ڈویژن افتخارعلی سہونے کہاہے کہ جدید دور کی ضروریات کے پیش نظر ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کے معیار کو بلند کر نا ہوگا۔ معیاری تعلیم کی بدولت ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اپنے ملک کو مہذب اور تعلیم یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کر سکتے ہیں۔ملتان پبلک سکول و کالج ہمارا اہم تعلیمی ادارہ ہے اور اس کے معیار تعلیم کو ہر صورت عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارملتان پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران تنویر اے شیخ، خواجہ یوسف ،اسرار اعوان،عرفان احمد ڈاہا،حیات اعوان،پروفیسر فرخندہ ممتاز،جمیل عباس گر دیزی ،ایڈیشنل کمشنر سر فراز احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور پرنسپل ثمینہ خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان ڈویژن افتخارعلی سہونے مزید کہاکہ ملتان پبلک سکول کے بہتر تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کی ضروریات کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ہے،ٹرانسپورٹ،سوئمنگ پول اور گھڑ سواری سمیت دیگر تمام امور میں طلباء و طالبات کے لئے آسانیاں پیدا کر نا ہوں گی تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔اجلاس میںملتان پبلک سکول و کالج کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی اوراصلاحات بارے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :