Live Updates

ڈیل ہو گی لیکن اب ڈیل عمران خان کریں گے، انہیں دو ماہ کے اندر ڈیل کرنا ہو گی: حبیب اکرم

وزیراعظم بہت دباؤ میں ہیں، انہیں حکومتی ڈھانچہ دوبارہ بنانا پڑے گا، انہیں اب ڈیل کرنا ہو گی: سینئیر تجزیہ کار کا دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:19

ڈیل ہو گی لیکن اب ڈیل عمران خان کریں گے، انہیں دو ماہ کے اندر ڈیل کرنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) سینئیر تجزیہ کار حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل تو ہو گی لیکن اب ڈیل عمران خان کریں گے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دو ماہ کے اندر ڈیل کرنا ہو گی۔ سینئیر صحافی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بہت دباؤ میں ہیں، انہیں حکومتی ڈھانچہ دوبارہ بنانا پڑے گا، انہیں اب ڈیل کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت دباؤ میں ہے، کام نہیں ہو رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اب حکومت کی ری سٹرکچرائزیشن کریں اور اب انہیں یہ کام کرنا ہی پڑے گا۔ حبیب اکرم نے کہا کہ اگلے دو ما کے اندر یہ کام ہو جائے گا اور ڈیل بھی ہو جائے گی۔ دوسری جانب سینئیر صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے طے کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ صرف وہی ڈیل کریں گے جس میں ان کی ''عزت'' اور آئینی جمہوریت کا تحفظ شامل ہو۔

انہیں اقتدار نہیں چاہئیے اور وہ اس بات کی قیمت چکانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اپنے بارے میں شاہد خاقان عباسی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ الحمد للہ، مجھے کسی بات پر شرمندگی نہیں۔ انصار عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میں اپنے 10 ماہ کے دوران ''جن لوگوں کو آپ جانتے ہیں ان کے سامنے'' پیش پیش رہا لیکن میں نواز شریف کی پیٹھ میں چھرا نہیں گھونپ سکتا اور ایسا نہیں ہوتا، وجہ چاہے کچھ بھی ہو لیکن عوام نواز شریف کو جانتے ہیں۔

انصار عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی شاید یہ بات اُس وقت بھول جاتے ہیں جب نیب حراست کے دوران وہ جیل میں خود کلامی کرنے لگ جاتے ہیں۔ عباسی کو شاید یہ بھی معلوم نہیں کہ نیب کے پنڈی آفس کی دیواریں باتیں بھی کرتی ہیں۔ جو کچھ اُن دیواروں نے سنا اور اس نمائندے کو بتایا وہ شاید پڑھتے ہوئے اچھا نہ لگے۔ جو کچھ اُس دیوار نے کہا میں بتاتا ہوں: نواز شریف نے طے کر لیا ہے۔اب تجزیہ کار حبیب اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیل تو ہو گی لیکن اب ڈیل عمران خان کریں گے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دو ماہ کے اندر ڈیل کرنا ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات