سیشن جج اختر بہادر خان سپیشل جج کسٹم کورٹ راولپنڈی تعینات

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:45

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اختر بہادر خان کو سپیشل جج کسٹم کورٹ راولپنڈی تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔جس کے مطابق اختر بہادر خان کو تین سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔جج اختر بہادر خان کو 23 ستمبر تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔