Live Updates

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت ، مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:58

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ..
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور چونیاں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ اور گورنرنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مقتول بچوں کے غمزدہ خاندانوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں کروائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ مقدمے میں انسدادد ہشت گردی کی دفعہ شامل کر دی گئی ہے، کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا۔

انہوںنے کہا کہ اس کیس میں متاثرہ خاندانوں کوانصاف دلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گی-ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی اوراپنے بچوں کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے اور ہر ممکن اقدام کیاجائے گا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔

کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بھارتی تسلط کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں- اقوام عالم کو مظلو م کشمیریوں کا ساتھ دینا ہوگا- بھارت کے ظلم کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے - گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہاکہ ہم چونیاں میں مقتول بچوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیںاور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی حکومت کشمیریوں کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات