انسداد ڈینگی کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت پر ڈپٹی کمشنر لاہور تبدیل

عثمان بزدارنے شہر میں تجاوزات، سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربھی برہمی کااظہار کیا تھا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:58

انسداد ڈینگی کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت پر ڈپٹی ..
لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کوتبدیل کر دیا ہے اور اس ضمن میںنوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہی-وزیراعلیٰ نے لاہور میںانسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھرمار، سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار کیاتھا اور صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایات دی تھیں-قبل ا زیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاجاچکاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں غفلت ہر گز برداشت نہیں کریں گی-صوبے کے عوام ڈینگی کا شکار ہوں اورافسر دفاتر میں بیٹھے رہیں ،یہ روش نہیں چلے گی- افسروں کو فیلڈ میں نکل کر ڈلیور کرناہوگااور عوام کی خدمت نہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا- انہوںنے کہاکہ میںاللہ تعالیٰ اور صوبے کے عوام کو جوابدہ ہوں -عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں فرائض سے کوتاہی کرنے والوں کے خلاف اب ایکشن ہوگااورکسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی-