گورنر سندھ سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی ملاقات

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:58

گورنر سندھ سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی جبکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا میں امن کا دن منایا جا رہا ہے جبکہ بھارت میں اس کی بھرپور خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔