کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات نی( کل) اتوارکوکشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ (رات)ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

تاہم راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوںاور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی اور صوبہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں درمیانی نوعیت کی گرمی لہرکی پیشنگوئی کی ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے اگلے چند روز کے دوران جنوبی پنجاب اورصوبہ سندھ میں کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بنوں میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کیدرجہ حرارت: لسبیلہ 45، چھور اور سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔