ڈی پی او خانیوال نے ایس ایچ او زکے تبادلوں کا اختیار 7 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:03

ٴجہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کا بڑا فیصلہ ایس ایچ او زکے تبادلوں کا اختیار خود کے بجائے 7 رکنی کمیٹی کے سپرد کر دیا،جہانیاں ،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ضلع بھر میں17ایس ایچ اوز کے تبادلے،ضلع خانیوال کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک تھانے کا چارج خاتون سب انسپکٹر کے سپرد۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال عمر سعید ملک نے ضلع خانیوال میں 7 افسران بشمول ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی کبیروالا, ڈی ایس پی صدر خانیوال, ڈی ایس پی جہانیاں, ڈی ایس پی میاں چنوں, ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس ہیڈ کوارٹر پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے خانیوال ضلع کے تمام سب انسپکٹرز اور انسپکٹرز کے انٹرویو کئے اور کمیٹی کی سفارشات پر ضلع خانیوال کے 17ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے گئی.ضلع بھر میں بذریعہ وائرلیس میسج کروایا گیا کہ جو کوئی پولیس آفیسر ایس ایچ او لگنے کا خواہشمند ہے درخواست جمع کروائے جس پر ایک سو سے زائد پولیس آفیسرز کے انٹرویو کئے گئے کمیٹی کی سفارشات پر خانیوال پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پولیس آفیسر کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا. اس کے علاوہ غلط شہرت والے کچھ ایس ایچ اوز کو ضلع بدر کر دیا گیا جبکہ کچھ کو پہلی بار کمیٹی کی سفارشات پر ایس ایچ او تعینات کیا گیا. کمیٹی کی سفارشات پر انسپکٹر رانا ادریس ایس ایچ او سٹی خانیوال،سب انسپکٹر حسن آفتاب کیانی ایس ایچ او صدر خانیوال ،خاتون سب انسپکٹر زینب ملک ایس ایچ او کہنہ ،سب انسپکٹر ظفر اقبال ایس ایچ او مخدوم پور تعینات،سب انسپکٹر فرخ سجاد ایس ایچ او سٹی میاں چنوں ،سب انسپکٹر شعبان خالد ایس ایچ او صدر میاں چنوں ،انسپکٹر منور گجر ایس ایچ او تلمبہ ، انسپکٹر فرحان فیصل ایس ایچ او سٹی کبیروالا تعینات،سب انسپکٹر اصغر انجم ایس ایچ او سرائے سدھو ،انسپکٹر غلام مرتضیٰ ایس ایچ او عبدالحکیم ،سب انسپکٹر صابر قریشی ایس ایچ او جہانیاں ،انسپکٹر انصر جٹ ایس ایچ او حویلی کورنگا ،انسپکٹر شوکت بلوچ ایس ایچ او صدر کبیروالا ،سب انسپکٹر اخلاق احمد پی ایس او ٹو ڈی پی او خانیوال ،سب انسپکٹر عمر شاہد او ایس آئی ،سب انسپکٹر عدنان خورشید ایس ایچ او چھب کلاں اورسب انسپکٹر غلام مصطفی سنگھیڑا کو ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد تعینات کیا گیا ہے۔