بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل بنگلو ر میں کھیلا جائے گا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:10

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ٹی 20 میچ کل بنگلو ر میں کھیلا ..
بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل) اتوار کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم بھارت کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقا کی کپتانی کے فرائض کوئنٹن ڈی کاک انجام دیں گے۔ آخری ٹی 20 میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :