Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کردی گئیں

وزیر اعظم اپنے دور میں ایک مصروف شیڈول گزاریں گے، 27ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرینگے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی طور پر بات کریں گے، 18سے زائد ممالک کے سربراہان اور مختلف ممالک کے اعلٰی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے ، امریکہ کے سرکردہ تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے موسمیاتی تبدیلی ، ترقی اور صحت پر ہونے والے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے سرمایہ کاری پر سربراہان اجلاس میں بھی شرکت متوقع اپنے دورے کے دوران نفرت انگیز تقاریر پر مباحثے سے خطاب کریں گے اور نفرت انگیز بیانات کے خلا ف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی بھی شامل

ہفتہ ستمبر 20:36

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کردی گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق وزیر اعظم اپنے دور میں ایک مصروف شیڈول گزاریں گے۔ تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم 27ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی طور پر بات کریں گے اور وہاں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے ۔

وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے ۔ وزیر اعظم 18سے زائد ممالک کے سربراہان اور مختلف ممالک کے اعلٰی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے وہ امریکہ کے سرکردہ تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم ماسمیاتی تبدیلی ، ترقی اور صحت پر ہونے والے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے جبکہ سرمایہ کاری پر سربراہان اجلاس میں بھی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران نفرت انگیز تقاریر پر مباحثے سے خطاب کریں گے اور نفرت انگیز بیانات کے خلا ف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان پاک ، ترک ، ملائشیا ء سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور ماحولیاتی تحفظ پر پاک ملائشیاء کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم اس دوران عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈز کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں جبکہ وزیراعظم او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات