Live Updates

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کا کپواڑہ میںلوگوں پر وحشیانہ تشدد، محاصرہ برقرار، نظام زندگی48روز بھی مفلوج

ہفتہ ستمبر 20:36

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع کپواڑہ کے علاقے پنزگام میں گھروں پر چھاپوں کے دوران مکینوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی پنزگام میں گھروںمیں داخل ہو گئے اور مکینوں کو جنس وعمر کا لحاظ کیے بغیر بہیمانہ تشد د کا نشانہ بنایا ، گھریلواشیا کی توڑ پھوڑ کی اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ کیں۔

دریں اثنا بھارتی پویس نے ضلع پلوامہ سے دو افراد سہیل احمد ڈار اور بشیر احمد لون کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر لیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں آج 4 8ویں روز بھی بھارتی فوج کا محاصرہ برقرار ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد گھروں نے اندر محصور ہیںاور مقبوضہ وادی میں نظام زندگی بری طرح سے مفلوج ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فورسز اہلکاروں نے ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور لوگ گھروں سے باہر آنے سے خوفزدہ ہیں ۔

دکانیں ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوںپر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری انتہائی کم ہے ۔وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس معطل جبکہ ٹیلی ویژن نشریات بند ہیں۔ مقبوضہ وادی میںپانچ اگست سے ریل سروس بھی بند ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سروس بند رہنے کی وجہ سے اب تک ریلوے کو کم از کم ایک کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات