پاک سری لنکن سیریز ، سری لنکن بورڈ کے آئی سی سی کا بھی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار

آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشلز کی تقرری کیلئے سیکیورٹی کا جائزہ لیا ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آفیشلز کی تقرری کریگا، ذرائع

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:44

پاک سری لنکن سیریز ، سری لنکن بورڈ کے آئی سی سی کا بھی پاکستان میں سکیورٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاک سری لنکن سیریز کے حوالے سے سری لنکن بورڈ کے بعد آئی سی سی نے بھی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام میچز کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کیبعد آئی سی سی نے بھی پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بھی اپنے آفیشلز کی تقرری کے لیے سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آفیشلز کی تقرری کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آفیشلز کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جس میں میچ ریفری اور امپائرز شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :