وزارت خزانہ کے ماتحت ادارے کنٹرولر جنرل اکاونٹس نے عالمی بینک کے تعاون سے ملک بھرکے

سرکاری اکاونٹس کو 2027تک ڈبل انٹری نظام پر منتقل کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) وزارت خزانہ کے ماتحت ادارے کنٹرولر جنرل اکاونٹس نے عالمی بینک کے تعاون سے ملک بھرکے سرکاری اکاونٹس کو 2027تک ڈبل انٹری نظام پر منتقل کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی ہے مذکورہ پالیسی کے تحت وفاقی اور صوبائی محکموں کو آن لائن نظام کے تحت ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا نئی پالیسی کے تحت تنخواہوں اور پنشن سمیت سرکاری طور پرہر طرز کی ادائیگی ، مرمتی و تعمیراتی کام ، صحت ، تعلیم ، اور ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات اور واجب الادا قرضوں کو اکاونٹس میں داخل کرنا ہو گا جبکہ کسی طرز کی وصولی حکومت کی آمدنی میں شمار ہو گی نئی پالیسی کے تحت وفاقی او رصوبائی حکومتیں تمام ادائیگی اور وصولی ڈبل انٹری نظام کے تحت کریگی 21-09-19/--85 #h# ں* لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مزید چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق #/h# :لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مزید چھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔ تصدیق ہونے والے چھ مریضوں میں ثمینہ بی بی، محمد اشرف، عاصم، ساجد عمران، رجب علی اور شکیلہ نعیم شامل ہیں جبکہ دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مزید 1022 مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد کر کے پچاس سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔