مودی کے ہیوسٹن جلسے کو دھچکا، امریکی ممبر اسٹیٹ کا شرکت سے انکار

شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:04

مودی کے ہیوسٹن جلسے کو دھچکا، امریکی ممبر اسٹیٹ کا شرکت سے انکار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہیوسٹن جلسے کو ایک اور دھچکا، حلقہ سے منتخب امریکی ممبر اسٹیٹ نے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ٹیکساس کی اسٹیٹ ممبر شون تھیری سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شون تھیری کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ شون تھیری نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مودی کے جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔اسٹیٹ ممبر نے کہا وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی، شون تھیری کے حلقہ انتخاب میں مودی کا جلسہ ہونا ہے۔