مودی سرکار مقبوضہ کشمیرظلم و ستم کے پہاڑ توڑنا بند کرے ،میر شوکت علی بنگلزئی

بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاںہو چکی پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کشمیری کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،صوبائی رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:16

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی رہنما ممتاز قبائلی شخصیت میر شوکت علی بنگلزئی نے کہا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کو بند کرکے نہتے کشمیری عوام پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑنا بند کردیں بھارتی مظالم اور بھارت کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے عیاںہو چکی پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کشمیری کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارتی بربریت کیخلاف ہر فورم پر اسکی مذمت اور کشمیری عوام کی اخلاقی سفارتی محاذ پر جنگ لڑینگے بھارت ایک بزدل اور مکا ر ملک ہے جو اپنی مزموم سازشوں کے ذریعے اقوام عالم کے آنکھوں میں دھول جھونک کر کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم ڈھا کر آئے روز مظلوم کشمیریوں کا خون بہاکر جنت نظیر کشمیر کی وادی کو خون آلود بنا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے مذید کہا کہ بھارتی فوج نے اگر آزاد کشمیر سمیت ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو انہیں ستائیس فروری کبھی نہیں بھولنا چاہئے جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی اور پوری دنیا میں افواج پاکستان کے شاہینوں نے ملک کا نام روشن کرکے بھارت کو منہ توڑ جواب دیاانہوں نے آخر میں کہا ہے کہ بھارت فی الفور مقبوضہ وادی سے اپنی فوجیں نکال کر کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کو کچلنے سے باز رہے بصورت دیگر پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی تک کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔