ضلع مہمند بازی لے گیا،ماڈل کورٹ نے زیرالتواء تمام مقدمات نمٹا دیئے

چیف جسٹس آف پاکستان نے کئی کئی سالوں سے عدالتوں میں موجود مقدمات کے حل کیلئے ماڈل کورٹس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا

ہفتہ ستمبر 21:19

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) ریکارڈ فیصلے، ماڈل کورٹ ضلع مہمند بازی لے گیا۔ دیوانی ، فوجداری اور دیگر مقدمات کے تمام زیر التواء مقدمات نمٹادیئے ہیں۔ کوئی زیر التواء مقدمہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ ضلع مہمند نے ریکارڈ کیسیز کا فیصلے کر کے صوبے بھر کے قبائلی اضلاع میں بازی لے گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کئی کئی سالوں سے عدالتوں میں موجود مقدمات کے حل کیلئے ماڈل کورٹس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مہمند اسد حمید خان کی خصوصی ہدایت پر قبائلی ضلع مہمند کے ماڈل کورٹ نے مسائل کے بائوجود دیوانی ، فوجداری اور دیگر مقدمات کا بڑی تیزی سے فیصلہ کر کے تمام زیر التوا مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔ جس کے بعد اب ضلع مہمند کے ماڈل کورٹ میں کوئی بھی زیر التواء مقدمہ نہیں ہے۔ مہمند کے قبائلی عوام نے ماڈل کورٹ کی کارکردگی کو مستحسن قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ایسی طرح عدالتی نظام کام کرتا رہا تو عوام کا عدالتی نظام پر بھر پور اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔