بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف آباد تھانہ کی حدود لاکھا گوٹھ کی مکین لاکھا برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے ابراہیم لاکھو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) بااثر افراد کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف آباد تھانہ کی حدود لاکھا گوٹھ کی مکین لاکھا برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے ابراہیم لاکھو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کے علاقے کے بااثر افراد کھوسہ برادری کے عبدالغنی کھوسو اور اسکا بیٹا منصور کھوسہ ہمارے ساڑھے تین ضرب زمین کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اپنے مسلح ساتھیوں کی مدد سے ہمارے پلاٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو پلاٹ سے باہر نکال دیا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعظم،آئی جی سندھ پولیس و دیگر بالا حکام سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفظ کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

#