آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصفنے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:38

آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصفنے ..
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ آصف کو فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ لکشمن راوت کے ہاتھوں کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-5 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میانمار میں منعقدہ سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستانی کیوئسٹ آصف اور بھارت کے لکشمن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے لکشمن کا ساتھ دیا اور انہوں نے آصف کو 6-5 فریمز سے ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اسطرح آصفچاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے۔

متعلقہ عنوان :