ٰیونیورسٹی آف لکی مروت کے اساتذہ اور طلبہ کا کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے ریلی

قیادت رجسٹرار انعام اللہ خان نے کی ، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے حوالے سے نعرے درج تھے،، بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:38

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) یونیورسٹی آف لکی مروت کے اساتذہ اور طلبہ نے کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت رجسٹرار انعام اللہ خان نے کی جس میں شریک شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، ان پر کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے حوالے سے نعرے درج تھے، شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار انعام اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کی بہتر اور جاندار پالیسیوں کے سبب دنیا بھر میں کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والی مظالم کی مذمت کے ساتھ ساتھ بھارتی اقدامات کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو لگاکر مقبوضہ کشمیر کو عملاً جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں کشمیری عوام کو پانی، اشیائے خوردونوش اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، دنیا بھارتی قابض افواج کے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔