پی ٹی آئی سندھ کا عالمی یوم امن پر جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے عالمی یوم امن پرپاکستان کے امن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے شہدائ کو خراج عقیدت کیا ہے میڈیا کو جاری بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کے لیے ہزاروں فوجی جوانوان نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے،آج پاکستان میں دیرپا امن شہیدوں کے لہو کے نظرانوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے،مزہب اسلام سمیت تمام مزاہب امن و محبت کا پرچار کرتے ہے، نفرت ،بغض،کینہ اور انتہا پسندی سے دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں، دنیا میں سکون محض امن و محبت کے ساتھ ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین اس وقت امن کے متلاشی ہیں، تمام پاکستانیوں کو آج عہد کرنا چاہیے کہ وہ بغیر تفریق مزہب،زبان و قوم امن و محبت کے ساتھ رہینگے،