Live Updates

کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:07

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے بتایا کہ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں وزیراعظم عمران خان اقتدار کو عملی طور پر نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں او راس کیلئے پنجاب اسمبلی نے جو نیا بلدیاتی ایکٹ پاس کیا ہے اس سے پورے صوبے میں عوامی انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

وہ چوآسیدنشاہ پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اجتماعی مسائل سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو پیش کیے۔ اس موقع پر پیر وقار حسین کرولی بھی موجود تھے۔ پیر وقار حسین کرولی نے بتایا کہ عوام تھوڑا صبر کریں انتخابات میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے جو گند پھیلایا ہے ابھی اسکو دور کیا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات